ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

6 ماہ کے دوران سائیکل چوری کے 96، مویشی چوری کے 605 مقدمات درج

 6 ماہ کے دوران سائیکل چوری کے 96، مویشی چوری کے 605 مقدمات درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر لاہور میں سائیکل اور مویشی چور گروہ بھی متحرک ہوگئے ، رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران سائیکل چوری کے 96، مویشی چوری کے 605 مقدمات درج ہوئے 

 پولیس ریکارڈ  کے مطابق سائیکل چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 27 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا،صدر اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں سائیکل چوری کی 20، 20 وارداتیں ہوئیں،اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 15، سول لائنز ڈویژن سے 8، سٹی ڈویژن سے 6 سائیکلیں چور لے اڑے،

مویشی چوری کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 205 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، کینٹ ڈویژن میں 168، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں مویشی چوری کی 112 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 62، سٹی ڈویژن میں مویشی چوری کے 40 مقدمات درج ہوئے، سول لائنز ڈویژن میں 6 ماہ کے دوران مویشی چوری کے 18 مقدمات کا اندراج کیا گیا،