ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا مالا کنڈ میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا مالا کنڈ میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مالا کنڈ کے علاقے درگئی  میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش  کیا 

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کامیاب  آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا   ،محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نے   بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل اور 9 کو گرفتار  کرکے بڑی کامیابی حاصل کی۔ انڈین سپانسرڈ  دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔قوم فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ بھارتی سپانسرڈ  دہشتگردوں کا عبرتناک انجام واضح پیغام ہے کہ پاکستان میں اس فتنے کو چھپنے کی جگہ  نہیں ملے گی۔ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کے ایک ایک  دہشتگرد کا صفایا کریں گے۔