ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالاکنڈ میں سیکورٹی فورسز کا پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کرآپریشن ؛9 بھارتی سپانسرڈ خوارج جہنم واصل

مالاکنڈ میں سیکورٹی فورسز کا پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کرآپریشن ؛9 بھارتی سپانسرڈ خوارج جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ملاکنڈ میں سیکیورٹی فورسز، پولیس، لیویز، سی ٹی ڈی اور ضلعی انتظامیہ کا مشترکہ آپریشن  کیا گیا ،

 آئی ایس پی آر کے مطابق 16 سے 20 جولائی تک ملاکنڈ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا،بھارتی ایجنٹ خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر آپریشن شروع کیا گیا،چار روزہ کامیاب کارروائی میں 9 بھارتی سپانسرڈ خوارج واصلِ جہنم کیے گئے 

شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 خوارج گرفتار کر لیے گئے،خوارج کے زیرِ استعمال دو ٹھکانے تباہ کردیے ، بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا،آپریشن کی کامیابی پر مقامی عوام نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا،عوام نے دہشتگردی کے خلاف ریاستی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا

علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ،  سیکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے