سٹی 42: گورنر خیبرپختونخوا آج خواتین اور غیر مسلم مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لیں گے
خیبرپختونخوا کے گورنر، فیصل کریم کنڈی آج شام 6 بجے اراکین سے گورنر ہاؤس پشاور میں حلف لیں گے،صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں پر خواتین اور غیر مسلم اراکین سے حلف لیں گے
یہ حلف آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 65 اور آرٹیکل 255(2) کے تحت اور خیبرپختونخوا پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنس رولز 1988 کے رول 6 کے مطابق لیا جائے گا