ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ہر سڑک کی اونچائی کا ایک لیول مقرر؛حتمی پلان تشکیل دیا جائے گا

لاہور میں ہر سڑک کی اونچائی کا ایک لیول مقرر؛حتمی پلان تشکیل دیا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سڑک درسڑک کا سلسلہ ہوگا ختم، لاہور میں ہر سڑک کی اونچائی کا ایک لیول مقرر ہوگا
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا 15روز میں بوسیدہ حال سڑکوں کا سروے مکمل،حتمی پلان تشکیل دیا جائے گا،اگلے ایک سال میں سڑکوں کی اونچائی کی بحالی کا کام مکمل کیا جائے گا،سڑک پر سڑک مت بنائیں، تمام سڑکوں کو موزوں اونچائی تک لائیں،شہر کی بوسیدہ اور ٹوٹی سڑکوں سے پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا،ٹیپا 15 روز میں سروے مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گا،ایس او پیز کے اطلاق سے سڑکیں لمبے عرصے تک مضبوطی سے برقرار رہیں گی،سڑکوں کی موزوں اونچائی بحال کرنے سے لین جیومیٹری بہتر ہو گی،شہر میں ٹریفک کے دیرینہ مسئلے کا حل تکنیکی پہلوؤں کی بنیاد پر نکالا جائے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہر کی خوبصورتی کو ماند ہونے سے بچا رہے ہیں،لاہورکی طرز پر بقیہ اضلاع کیلئےبھی ریگولیشنز وضع کی جائیں گی،