ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے4 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے4 دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا.

 ذرائع کے مطابق یہ کارروائی 19 اور 20 جولائی 2025 کی درمیانی شب کی گئی، جب دہشتگردوں کی مشکوک نقل و حرکت کو بروقت نشانہ بنایا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں نہ صرف چار دہشتگرد مارے گئے بلکہ ان کے قبضے سے فتنہ الہندوستان کا جھنڈا، جدید ہتھیار اور خفیہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن اب بھی جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشتگرد یا ان کے سہولت کار کو انجام تک پہنچایا جا سکے۔

 ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کا نیٹ ورک حالیہ دنوں میں نہتے شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بناتا رہا ہے، اور ان کی بزدلانہ کارروائیاں قومی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی تھیں۔

 سکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے ان ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو اب نشان عبرت بنایا جائے گا تاکہ کوئی اور دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے۔