افشاں رضوان: کوٹ لکھپت کا عوامی کالونی نواز شریف پارک خستہ حالی کا شکار ہو گیا۔
علاقہ کے مکین انتظامیہ کے عدم توجہ پر مبنی رویئے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عوامی کالونی کے نواز شریف پارک میں جھولے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے بچے تفریح سے محروم ہو گئے ہیں۔
نوازشریف پارک نشےکےعادی افرادکی آماجگاہ بن گیا ہے اور ماں باپ بچوں کو پارک میں بھیجتے ہوئے ڈرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پارک میں جھولے نہیں ہیں، تفریح اور کھیل کے لئے بچوں کو لے کر کہاں جائیں؟
علاقہ مکینوں نے پارک کی حالت بہترکرنےکی اپیل کی ہے۔