یونان کشتی حادثہ، 15 پاکستانیوں کی میتوں کی شناخت مکمل، تین میتیں لاہور پہنچ گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یونان کشتی حادثہ میں وفات پانے والے 15 پاکستانیوں کی میتوں کی شناخت مکمل، تین میتیں لاہور پہنچ گئی۔

 میتیں قطر ائیر ویز کی پرواز QR608کے ذریعہ لاہور پہنچیں، میتیں یونان سے دوحہ اور دوحہ سے لاہور لائی گئیں ہیں،اور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے میتیں وصول کر کے ورثا کے حوالے کر دیں۔میتیوں کو OPFکی ایمبولینسز کے ذریعہ آبائی علاقوں کے لیے روانہ کیا گیا۔

عبدالواحد  اور سفیان عباس  کی میتیں گجرات کے لیے روانہ کی گئی جبکہ ناصر علی  کی میت گوجرانوالہ پہنچا دی گئی،بیٹے کی میت دیکھ کر والدین شدت غم سے نڈھال جبکہ علاقہ کی فضا سوگوار اورہر آنکھ اشکبار  تھی ۔نوجوان ناصر کی نمازہ جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کر دی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ 22 تاریخ کو مزید 6 میتیں جبکہ 25 تاریخ کو 2 میتیں لاہور پہنچیں گی۔