ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ داخلہ کا محرم کا پلان خطرے میں پڑ گیا

محکمہ داخلہ کا محرم کا پلان خطرے میں پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: محکمہ داخلہ کا محرم کا پلان خطرے میں پڑ گیا،محرم شروع ہوگیا لیکن وفاق نے پنجاب میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی تاحال منظوری نہیں دی ۔
 پنجاب میں فوج اور رینجرز کی منظوری نہ ہونے سے محکمہ داخلہ پنجاب کا محرم کا سکیورٹی پلان الٹ پلٹ ہوجائے گا،محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاق سے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی فوری تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔

محکمہ داخلہ نے وفاق سے فوری فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری کیلئے رابطہ کیا ہے ،وفاق نے آج شام تک پنجاب میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دینے کا عندیہ دے دیا۔