سعید احمد : لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت8 روپے مزید سستا ہو گیا ۔
مرغی کا گوشت8 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 567 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 364 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 378 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔
فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 257 روپے فی درجن ریٹ برقرار ہے۔فارمی انڈوں کی پیٹی 7590 روپے میں فروخت ہوگی۔