ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے گال ٹیسٹ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان نے گال ٹیسٹ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
کیپشن: Pakistan vs Srilanka
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو چار  وکٹوں سے شکست دے دی۔

سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 131 رنز کے ہدف کو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق 50 اور آغا سلمان 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

کھیل کے آخری روز کا آغاز ہوا تو پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 48 رنز بنائے ہوئے تھے جب کہ جیت کے لیے 83 رنز درکار تھے اور کریز پر امام الحق اور کپتان بابر اعظم موجود تھے۔بابر 24 رنز بناکر برباتھ جے سوریا کا شکار بنے، بعدازاں سعود شکیل 30 اور سرفراز احمد ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ 
سری لنکا کی جانب سے پرباتھ جے سوریا نے 4 اور رمیش مینڈس نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔گال میں کھیلا گیا  یہ ٹیسٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ25 ۔2023 میں پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر