24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 276 ٹریفک حادثات 

Traffic accidents,during 24 hours,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 276 ٹریفک حادثات کے دوران 293 افراد زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو 1122 کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے 276 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے،  حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 293 افراد زخمی ہوئے۔ 129 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 164 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات کم عمر ڈرائیوروں، تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔