(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں ہم خیال چھینہ گروپ نے وزیر اعلیٰ کے لئے پی ٹی آئی کے امیدوار کو سپورٹ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہم خیال چھینہ گروپ کا اہم اجلاس ہوا،گروپ کی سربراہی بھکر سے رکن صوبائی اسمبلی ملک غضنفر عباس چھینہ نے کی،ضمنی الیکشن کے بعد گروپ ارکان کی تعداد14 سے بڑھ کر 20 ہو گئی ۔
اجلاس میں امیر محمد خان، حسن خیلی ،عرفان اللہ نیازی ،میاںاعظم چیلہ اور مہر نواز بھروانہ، قیصر عباس مگسی اور سیف الدین کھوسہ شریک ہوئے،ہم خیال چھینہ گروپ کے تمام ارکان نے غضنفر عباس چھینہ کی قیادت پر اعتماد کااظہارکیا۔
واضح رہے کہ ضمنی الیکشن سے قبل ہم خیال چھینہ گروپ کے ارکان کی تعداد14 تھی ۔