ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 حلقہ پی پی 7 ،عدالت نے اہم حکم دے دیا

لاہور ہائیکورٹ، راولپنڈی بنچ ، ضمنی الیکشن ، حلقہ پی پی 7 ،سٹی42
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ،فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے آر او کو پنجاب ضمنی الیکشن کے حلقہ پی پی 7 کہوٹہ کلر سیداں کے نتائج جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے آر او کو پنجاب ضمنی الیکشن کے پی پی 7 کہوٹہ کلر سیداں کے نتائج جاری کرنے سے روکتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر اعوان کی دائر پٹیشن نمٹا دی ہے اور درخواست گزار کو کل صبح الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 کہوٹہ کلر سیداں کے آر او نے پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر اعوان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دوبارہ گنتی کی استدعا کو مسترد کر دیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پی پی 7 میں نتائج کے وقت تمام پولنگ ایجنٹس موجود تھے اور نتائج میں تاخیر کی وجہ آر ٹی ایس سسٹم بریک ہونا تھا۔

یاد رہے کہ 17 جولائی کو پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں مذکورہ حلقے کے رات گئے تاخیر سے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا جس میں ن لیگ کے امیدوار کو راجا صغیر کامیاب قرار پائے تھے اور ان کی اپنے حریف پی ٹی آئی امیدوار سے صرف 49 ووٹوں کی برتری تھی۔