ویب ڈیسک: ٹوئٹر کے خلاف دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک ابتدائی طور پر قانونی جنگ ہار گئے ہیں کیونکہ عدالت نے ان کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق ایلون مسک نے اپنی ایک ٹوئٹ میں ٹوئٹر کو 44ارب ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کی تھی جسے ابتداءمیں ٹوئٹر انتظامیہ کی طرف سے مسترد کیا گیا مگر چند دن بعد وہ بھی رضامند ہو گئے اور فریقین میں اس حوالے سے ایک معاہدہ طے پا گیا۔
دو ہفتے قبل ایلون مسک کی طرف سے الزام عائد کیا گیا کہ ٹوئٹر انتظامیہ نے جعلی اکاﺅنٹس سے متعلق معلومات مہیا کرنے سمیت معاہدے کی کئی شقوں کی خلاف ورزی کی ۔ یہ الزام لگاتے ہوئے ایلون مسک نے اس معاہدے کو ختم کر دیا جس پر ٹوئٹر انتظامیہ نے اپنے ردعمل میں اعلان کیا کہ وہ معاہدہ توڑنے پر ایلون مسک کے خلاف مقدمہ درج کریں گے۔
اگلے چند دن میں ٹوئٹر انتظامیہ نے عدالت سے رجوع کر لیا جس پر ایلون مسک نے ایک درخواست عدالت میں دائر کی اور استدعا کی کہ ٹوئٹر انتظامیہ کی اپیل پر سماعت فروری 2023ء تک موخر کی جائے۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ایلون مسک کی یہ درخواست مسترد کر دی ہے اور حکم دیا ہے کہ مقدمے کا آغاز اکتوبر میں کیا جائے گا۔
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹوئٹر کے خلاف ابتدائی قانونی جنگ ہار گئے۔ عدالت نے ان کی مقدمے میں تاخیر کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے رواں سال اکتوبر میں ٹرائل کا آغاز کرنے کا حکم دے دیا۔ دی