پیراگلائیڈنگ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم۔پاکستان کا ایک اور اعزاز

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : ۔   پاکستان ایڈو نچر سپورٹس کیلئے پُرکشش ترین مرکزبن گیا۔۔       کوہِ پیمائی ہو یا Heli Ski، پیراگلائیڈنگ ہو یا پہاڑی سیاحت،  پاکستان دُنیا کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ اس سے پہلے عالمی ریکارڈ8157میٹر  بلندی پر پیرا گلائڈنگ کا تھاجس کو عالمی پیرا گلائڈرانٹائن جرائڈ نے توڑ ڈالا۔ رپورٹ کے مطابق انٹائن جرائڈ نے یہ ریکارڈ سکردو میں واقع بلتو رو گلیشئر پر بنایا ۔

چھ یورپی پیرا گلائیڈرز 25مئی سے ہنزہ اور سکردو میں موجود تھے۔جن کی قیادت عالمی شہرت یافتہ پیرا گلائیڈر انٹائن جراڈ کر رہے تھے۔ ان پیرا گلائیڈرز نے ہنزہ کی پہاڑیوں پر پریکٹس کی اور ان کا مشن پیرا گلائیڈنگ کر کے بُلندی پر جانے کا عالمی ریکارڈ بنانا تھا۔پیرا گلائیڈرز کی اس ٹیم میں آرمی سکول آف فیزیکل ٹریننگ کاکول کی ٹیم بھی شامل تھی جس کی قیادت پاکستان آرمی پیرا گلیڈنگ ٹیم کی قیادت کیپٹن احسن نے کی ان کے ساتھ حوالدار قاسم اور حوالدار مُقید بھی اس مہم میں شامل تھے ۔ اس دوران آرمی سکول اور فیزیکل ٹریننگ کے مایہ ناز پیرا گلائیڈرز بھی مہم جوؤں کے ساتھ پریکٹس میں شیریک رہے۔ ۔انھوں نے5سے6ہزار میٹر بلند 4مختلف چوٹیوں سے کامیاب پیرا گلائیڈنگ کی۔۔غیر ملکی پیرا گلائیڈرز نے حکومت پاکستان اور پاک فوج کا سہولیات، سیکیورٹی اور دیگر معاونت پر شکریہ ادا کیا۔ ۔اس عالمی ریکارڈ کی شہرت کے ساتھ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ یادرہےدُنیا میں 8ہزار میٹر سے بُلند14میں سے5چوٹیاں پاکستان میں واقع ہیں۔ ۔پاکستان کے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ یہ ریکارڈ اس کی سر زمین پر بنا