وکلاء رہنماؤں اور لاء افسران کی اکثریت لاہور میں عید منائے گی

Lawyers/law officers
کیپشن: Lawyers/law officers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جی پی اوچوک (ملک اشرف) پاکستان بار، پنجاب بار کونسل، لاہور ہائیکورٹ بار کے وکلاء رہنماؤں، وفاقی، صوبائی لاء افسروں کی اکثریت لاہور میں عید منائے گی۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان اسد علی باجوہ لاہور میں عید منائیں گے۔ ممبر پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمان چودھری، ممبر پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڑ، رہنماء پاکستان ٹیکس بار محمد محسن ورک، شریف فیملی کے وکیل اور نیب قوانین کے ماہر امجد پرویز ایڈووکیٹ لاہور میں عید منائیں گے۔ جبکہ ڈین پاکستان کالج آف لاء پروفیسر ہمایوں احسان، سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان راجہ عبدالرحمان ایڈووکیٹ، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ڈاکٹر خالد رانجھا، ملک اویس خالد ایڈووکیٹ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چوہدری جواد یعقوب، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ چودھری عمران رضا چدھڑ، ممبر پاکستان بار کونسل شفقت محمود چوہان لاہور میں عید منائیں گے۔

 اس کے علاوہ ممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون، معروف قانون دان حامد خان، سردار محمد لطیف کھوسہ، سابق صدر سپریم بار اٹارنی جنرل ملک قیوم، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب لاہور میں عید منائیں گے۔ علی چغتائی ایڈووکیٹ، ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی رانا عارف علی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ملک نوید سہیل، سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار محمد آفتاب باجوہ سمیت وکلاء کی اکثریت لاہور میں عید منائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer