ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکو ایزی پیسہ شاپ کا صفایا کر گئے، فوٹیج سٹی 42 کو موصول

Easypaisa shop dacoity
کیپشن: Easypaisa shop dacoity
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) شہر میں ڈکیتی و راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے لاہوریوں کا جینا محال کر دیا، اسلام پورہ میں ڈاکو ایزی پیسہ شاپ کا صفایا کر گئے، سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی۔

ذرائع کے مطبق ڈکیتی کی واردات گزشتہ روز شہری نبیل طارق کی ‏ایزی پیسہ شاپ میں ہوئی،  سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دکان میں پہلے ایک ملزم  داخل ہوتا ہے بعد میں دوسرا ملزم داخل ہوتا ہے، ایک ملزم پتلون شرٹ جبکہ دوسرا شلوار قمیض میں ملبوس ہے، دونوں ملزموں نے ماسک کے ذریعے اپنے چہرے ڈھانپ رکھے ہیں، ایک ملزم پستول نکال کر دکاندار کو ڈراتا ہے، دوسرا ملزم کیش کاونٹر سے پیسے نکالتا دکھائی دیتا ہے۔

دکاندار دونوں ملزموں کی منت سماجت کرتا ہے لیکن ملزموں پر اس کی منت سماجت کا کوئی اثر نہیں ہوتا، فرار ہوتے ہوئے مسلح ملزم زمین پر گولی چلا کر دکاندار کو ہراساں کرنے کی کوشش بھی کرتا ہے، متاثرہ دکاندار نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ اسلام پورہ میں جمع کروا دی ۔

Sughra Afzal

Content Writer