عید الاضحٰی کی آمد، صفائی ستھرائی کیلئے پلان تیار

عید الاضحٰی کی آمد، صفائی ستھرائی کیلئے پلان تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( درنایاب ) ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے عید الاضحٰی کا صفائی پلان جاری، یونین کونسل کی سطح پر 119 ویسٹ ٹرانسفر سٹیشنز اور 293 عید کیمپس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

پلان کے مطابق شہر بھر کی جامعہ مساجد،عید گاہوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائینگے، چاند رات کو شہر کے اہم مقامات ومارکیٹوں میں خصوصی زیرو ویسٹ آپریشن کیا جائے گا۔ عید کے تینوں دن مجموعی طور پر 3400 پک اپس کی مدد سے آلائشوں کی موثر کلیکشن اورڈمپ سائیٹ پر ٹرانسپورٹیشن کو یقینی بنایا جائے۔

جانوروں کی آلائشوں کو موثر انداز میں تلف کرنے کے لیے 17 لاکھ سے زائد ویسٹ بیگز تقسیم کیے جائیں گے۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق شہریوں میں صفائی آگاہی کے لیے 9 ٹاؤنز میں 18 ماڈل کیمپوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا جبکہ شہر میں پانچ عارضی ڈمپنگ سائٹ بنائی جائیں گی۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق البراک اور اوزپاک کی ساڑھے سات سو گاڑیاں شہر میں آپریشنل ہوں گی، تمام افسران اور دس ہزار سینٹری ورکرز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ شہریوں کی شکایات پر فوری عملدرآمد کرایا جائے گا۔ ایم ڈی اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ دس ہزار ورکرز کو کھانے کے تین روز کے لیے فی ورکر 12 سو روپے موقع پر ادا کیے جائیں گے۔