نیا کمشنرلاہور کون ہوگا?3 اُمیدوار سامنے آگئے

نیا کمشنرلاہور کون ہوگا?3 اُمیدوار سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)لاہور کے سابقہ کمشنر لاہور سیف انجم کے تبادلے کے بعد کمشنر لاہور کیلئے 3 اُمیدوار سامنے آگئے، کس کے سر پر سجے گا لاہور کا تاج؟کون ہوگا لاہور کا نیا کمشنر؟

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کمشنر سیف انجم کے تبادلے کے بعدکمشنر لاہور کیلئے 3 اُمیدوار سامنے آگئے،ان دنوں جب کہ بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا عمل جاری ہے اور سابقہ کمشنر لاہور سیف انجم کے تبادلے کے بعد لوگوں کے ذہنوں میں سوالات جنم لے رہے ہیں کہ کس کے سر پر سجے گا لاہور کا تا ج؟کون ہوگا لاہور کا نیا کمشنر؟

اس کا تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا البتہ کمشنر لاہور کے عہدے کے لیے سامنے آنے والے ناموں میں سیکرٹری بلدیات ڈاکٹراحمد جاوید قاضی،سیکرٹری لیبرمحمدعامرجان اورسیکرٹری ہائرایجوکیشن ذوالفقاراحمدگھمن شامل ہیں جو کہ کمشنرلاہور کے لئےمضبوط امیدوار سمجھے جارہے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ ایس اینڈجی اےڈی نے کمشنرلاہور کی تعیناتی کے لئےکام شروع کردیاہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب چند روزمیں چیف سیکرٹری سے مشاورت کے بعد کمشنرلاہورکی تعیناتی کی منظوری دیں گے۔لیکن یہ بات موضوع بحث بنی ہوئی ہے کہ یہ ذمہ داری کس بھروسہ مند کمشنر کے سپرد کی جائے گی کیونکہ لاہور پنجاب کا مرکز ہے اوراپوزیشن بھی اب تک وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کرتی آئی ہے۔

اس لیے جو بھی نیا کمشنر تعنات ہوگا اسے بھی لاہور کے فیصلوں سےمتعلق کڑی تنقید اور زیادہ کام کے لیے تیار رہنا ہوگا۔دوسری طرف سیکرٹری بلدیات ڈاکٹراحمد جاوید قاضی کوسب سے مضبوط امیدوارسمجھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے چند روز قبل ہی سابقہ کمشنر لاہور کے تبادلے کے بعد سیف انجم کو لاہور کا کمشنر تعینات کیا گیا تھا اور پھر چارج سمبھالنے کے تین روز بعد ہی انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جبکہ سابقہ کمشنر سیف انجم کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے قریبی ترین دو سیکرٹریز میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer