ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دورہ انگلینڈ، پی سی بی نے بڑا فیصلہ کرلیا

دورہ انگلینڈ، پی سی بی نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز) فاسٹ باؤلر حارث روف کا چھٹا کورونا ٹیسٹ مثبت آنےکے بعد فاسٹ باؤلر محمد عامر کوانگلینڈ کےخلاف سیریز کے لیےٹیم میں شامل کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کے لئے قومی ٹیم میں شامل فاسٹ بائولر حارث رئوف کی مشکلات کم نہ ہوئیں، فاسٹ باؤلر حارث روف کا چھٹا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، کورونا ٹیسٹ مثبت آنےکے بعد فاسٹ باؤلرمحمد عامر کوانگلینڈ کےخلاف سیریز کے لیےٹیم میں شامل کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کےہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے فاسٹ باؤلر  محمد عامر سے رابطہ کیا ہے۔

محمدعامر کوحارث روف چھٹا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ٹیم میں شامل کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے، فاسٹ باؤلر  طریقہ کار کےمطابق تمام مراحل سے گزرکرانگلینڈ روانہ ہوں گے،محمد عامرکی ٹیم میں شمولیت کا اعلان آئندہ چند روزمیں کیا جائے گا، محمد عامر نےگھرمیں بچے کی ولادت کے باعث انگلینڈ جانےسےمعذرت کی تھی،دوسری جانب حارث روف کا اگلا ٹیسٹ 15 روز بعد کرایا جائےگا۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حارث روف کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی جس پر وہ پریشان ہوگئے، ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پانچواں ٹیسٹ منفی آنے پر حارث رئوف کو لاہور طلب کیا گیا تھا۔مقامی ہوٹل کے بائیو سیکیور ماحول میں فاسٹ باولر کا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد فاسٹ بائولر کو اپنےگھر میں قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،،فاسٹ بائولر کا کورونا منفی آنے کے بعد ان کو انگلینڈ بھجوانے کے حوالے سے فیصلہ کیا جانا تھا مگر ان کی رپورٹ ایک بار پھر مثبت آئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer