ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’موجودہ حکومت معیشت کو تباہ کرنے کا مشن لیکر آئی ہے‘‘

’’موجودہ حکومت معیشت کو تباہ کرنے کا مشن لیکر آئی ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن خالد ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینٹر مشاہد اللہ خان کہتے ہیں رانا ثناء اللہ پر بنائے جانے والے منشیات کے کیس پر کوئی یقین کرنے کے لئے تیار نہیں، جن اداروں نے یہ جھوٹا کیس بنایا ہے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے، موجودہ حکومت پاکستانی معیشت کو تباہ کرنے کا مشن لے کر آئی ہے۔

ڈیفنس میں ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا ن لیگ کے خلاف انتقامی کارروائیاں ہورہی ہیں، ہمارا بے گناہ لیڈر نوازشریف بھی جیل میں ہے حالانکہ احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو کی فرانزک رپورٹ آنے کے بعد نوازشریف کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کو جھوٹے کیس میں ملوث کرنا قابل مذمت ہے لیکن ان کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔ ن لیگی رہنماؤں کے گھروں میں آگ لگانے والوں کو سوچنا چاہیئے کہ یہ آگ ان کے گھروں میں بھی لگ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جیل جانے سے نہیں ڈرتے اورنہ ہی کسی ڈیل پر یقین رکھتے ہیں، احتساب کا نعرہ لگانے والوں نے تو کے پی کے میں احتساب کےمشن کو ہی ختم کردیا۔

مشاہد اللہ خان نے دوران پریس کانفرنس شاعرانہ انداز میں بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کرپشن کے ریکارڈ قائم کررہی ہے، بہت جلد عمران خان کو ان کے اپنے ہی لوگ بے نقاب کریں گے۔