ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی سی رینک کے تقرر و تبادلوں میں بھی نکا کلچر پروان چڑھنے لگ

 ڈی سی رینک کے تقرر و تبادلوں میں بھی نکا کلچر پروان چڑھنے لگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: پولیس کے بعد ڈی سی رینک کے تقرر و تبادلوں میں بھی نکا کلچر پروان چڑھنے لگا،18 اضلاع میں ڈپٹی کمشنر جونیئر افسران تعینات ہیں۔

ذرائع کے مطابق جونیئر افسران کی تعیناتی سے سینئرز کی حق تلفی ہورہی ہے، ماضی میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کوجونیئرافسران کوسینئر اسامیوں پرتعینات کرنے پرتنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، اب موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومت کی ڈگر پرچل پڑی ہے، ڈی سی لاہورصالحہ سعید کا شمار بھی جونیئر افسران میں ہو تا ہے۔

 ڈی سی شیخوپورہ طارق محمود بخاری، ڈی سی ننکانہ منصوراحمد، ڈی سی نارووال وحید اصغر، ڈی سی منڈی بہاوالدین مہتاب وسیم اظہر، ڈی سی حافظ آباد نوید شہزاد مرزا، ڈی سی جہلم سیف انورجپہ، ڈی سی چکوال عبدالستار، ڈی سی میانوالی ناصرمحمود بشیر، ڈی سی ٹوبہ میاں محسن رشید، ڈی سی لودھراں راو امتیاز احمد، ڈی سی پاکپتن احمد کمال مان، ڈی سی بہاولپور شوزب سعید، ڈی سی رحیم یار خان جمیل احمد جمیل، ڈی سی ڈی جی خان طاہر فاروق، ڈی سی لیہ ذیشان جاوید اور ڈی سی چنیوٹ امان انور قدوائی یہ تمام جونیئر افسران ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer