میکے جانا جرم بن گیا، شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

 میکے جانا جرم بن گیا، شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا
کیپشن: City42 - Acid
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) گھریلو ناچاقی پر خاتون کو میکے آنا مہنگا پڑ گیا۔ شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا، خاتون کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نواز موڑ باگڑیاں چوک پر شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔ نائلہ نامی خاتون خاوند سے ناراض ہوکر بہاولنگر سے لاہور والدین کے گھر آئی تھی، متاثرہ کا شوہر تیزاب پھینک کر موقع سے فرار ہو گیا۔ تیزاب کی وجہ سے خاتون کا جسم بری طرح جھلس گیا جسے تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متاثرہ خاتون کے ورثاءنے تھانہ گرین ٹائون میں ملزم کے خلاف درخواست دائر کرا دی جس پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔