سٹی 42: الیکشن کمیشن نے پی پی 167 سے کامیاب امیدوار ملک شفیع کھوکھر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
پی پی 167 کی نشست عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ عرفان شفیع کھوکھر کے بعد ان کے والد ملک شفیع کھوکھر الیکشن میں کھڑے ہوئے جبکہ دیگر امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے ۔
ملک شفیع کھوکھر پی پی 167 سے بلامقابلہ کامیاب ہوئے تھے
واضح رہے ملک شفیع کھوکھر ایم این اے ملک سیف المکوک کھوکھر اور افضل کھوکھر کے بڑے بھائی جبکہ صوبائی وزیر فیصل ایوب کے تایا بھی ہیں ۔