سٹی 42: پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور برفباری سے سیلاب کی وارننگ جاری کردی ۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں 21 سے 24 جنوری تک بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔ مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ ملک کے بالائی حصوں کو متاثر کرے گا۔
بارشوں کے باعث دریائے کابل اور اس کے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو فلیش فلڈ وارننگ جاری کردی ۔ سوات، چترال، دیر، بونیر، شانگلہ سمیت مختلف اضلاع میں فلیش فلڈ کا خطرہ ہے ۔ انتظامیہ کو نشیبی اور حساس علاقوں میں الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ۔
ریسکیو 1122 ، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ۔ دریائے کابل کے کنارے آباد آبادی کو محتاط رہنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت ہے ۔ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو خطرے سے دوچار آبادی کی بروقت منتقلی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔