ملک اشرف : سپورٹس فیسٹیول ریفرنس کیس, لاہور ہائیکورٹ نے رانا مشہود احمد خان کیخلاف انکوائری درخواست نمٹا دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں لیگی رہنماء رانا مشہود احمد خان کے خلاف نیب سپورٹس فیسٹیول ریفرنس کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس محمد امجد رفیق اور جسٹس جواد ظفر پر مشتمل2 رکنی بنچ نے کی۔دورانِ سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ نیب کی جانب سے سپورٹس فیسٹیول ریفرنس واپس لے لیا گیا ہے۔ سپیشل پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نیب نے مذکورہ ریفرنس سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔ عدالت نے رانا مشہود احمد کی ریفرنس انکوائری کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ۔