ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہد کھوکر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سی ای او مقرر

شاہد کھوکر پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سی ای او مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شاہد کھوکر کو پاکستان فٹبال فیڈریشن کا چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کردیا گیا۔

ذرائع کےمطابق فیفا نارملائزیشن کمیٹی کے سابق ممبر آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے چیف آپریٹنگ آفیسر کی پوسٹ کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں۔ شاہد کھوکھرکے ساتھ تین دیگر امیدوار بھی اس عہدے کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے تھے۔

 شاہد کھوکھر فٹبال کا وسیع تجربہ رکھنے کے ساتھ ساتھ پاکستان فٹبال کے مسائل کو بھی سمجھتے ہیں۔

پی ایف ایف حکام کے نزدیک فیفا اور اے ایف سی میں بھی شاہد کھوکھر کے اچھے تعلقات سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

Ansa Awais

Content Writer