آئی ایم ایف کی سخت شرائط، حکومت نے اخراجات کم کرنے کا فیصلہ کر لیا  

Imf,conditions,Pakistani government,decide to reduce expenses,City42
کیپشن: Ishaq dar,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )قرض کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے پیش نظر حکومتی اخراجات کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل مانیٹڑی فنڈ (آئی ایم ایف )سے  قرض لینے کیلئے شرائط پر عمل درآمد  کرنا ضروری ہے ، جس کے تحت اتحادی حکومت نے اب سرکاری اخراجات کم کرنے کا فیصلہ  کیا ہے، اس کیلئے کابینہ کے سائز پر بھی نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

 وزیر اعظم شہباز شریف نے 15 رکنی کفایت شعاری کمیٹی تشکیل دے دی  ہے ، جو کہ 15روز میں  اپنی سفارشات پیش کرے گی ، کمیٹی کی سربراہی سابق چیف سیکریٹری ناصر کھوسہ کریں گے ، وزارت خزانہ نے کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹیفیکیشن  بھی جاری کردیا ہے ۔

 ذرائع کے مطابق سرکاری فرائض کی انجام دہی میں کفایت شعاری لانے کا فیصلہ کیا گیا ہےجبکہ وفاقی کابینہ کے سائز پر بھی نظر ثانی کا فیصلہ  کیا گیا ہے ، سرکاری اداروں میں سمارٹ سٹرکچرز متعارف کرانے کا فیصلہ  بھی کیا گیا ہے ۔