ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون پولیس اہلکاروں نے بڑی واردات ناکام بنادی، ویڈیو وائرل

Viral vedio of fight during robbery in bank of India
کیپشن: Viral vedio
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خاتون پولیس اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بینک دکیتوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک بہادری کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر سب نے سراہا ہے، بہادری کا یہ مظاہرہ دو بھارتی خواتین پولیس اہلکاروں نے انجام دیا، انہوں نے  بینک پر ڈیوٹی کے دوران ڈکیتی کی ایک بڑی واردات کو بہادری سے ناکام بنادیا۔ 

ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں 3 ڈاکو ڈکیتی کے ارادے سے ایک بینک میں داخل ہوئے، تینوں  اسلحے سے لیس تھے، انہوں نے بینک میں داخل ہوتے ہی وہاں موجود خواتین پولیس اہلکاروں کویرغمال بنانے کی کوشش کی۔جس کے جواب میں بینک کے دروازے پر موجود 2 خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی اسلحہ تان لیا۔

تینوں ڈاکو وں کو خواتین پولیس اہلکاروں کی جانب سےاس ردعمل کی توقع نہیں تھی جس کے باعث وہ بوکھلا گئے۔ خواتین پولیس اہلکاروں نے بہادری سے ان کا مقابلہ کیا،تاہم روایتی لمبی رائفل ہونے کی وجہ سے انہیں پریشانی ہوئی اور ڈاکو فرار ہوگئے ورنہ وہ مقابلے میں مارے جاسکتے تھے۔

واضح رہے کہ خواتین پولیس اہلکاروں کی بہادری کو  سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہاہے، جبکہ پولیس کی جانب سے بھی خواتین اہلکاروں کے لیے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر