اداکاراؤں کے نمبر لیک کرنے پر منیب بٹ کا فیروز خان کیخلاف سخت ایکشن

Muneeb Khan take legal action against Feroze Khan
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اداکار منیب بٹ نے اہلیہ اداکارہ ایمن خان  اور سالی منال خان کا نمبر اور گھر کا پتہ سوشل میڈیا پر لیک کرنے  پر فیروز خان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں شکایت درج کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار فیروز خان کی جانب سے نجی معلومات لیک کرنے پر شوبز شخصیات کا شدید ردِعمل سامنے آرہا ہے منیب بٹ نے فیروز خان کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ایف اے سائبر کرائم میں شکایت درج کروائی، ساتھ ہی منیب خان نےمطالبہ کیا ہے کہ وہ فیروز خان کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کریں۔

View this post on Instagram

A post shared by Muneeb Butt (@muneeb_butt)

دوسری جانب  فرحان سعید اور ثروت گیلانی نے بھی فیروز خان کی مبینہ حرکت پر سخت اظہارِ برہمی کرتے ہوئے انہیں قانونی نوٹس ارسال کر دیا ہے، فرحان سعید کا کہنا ہے کہ فیروز 3 دن کے اندر معافی مانگیں یا پھر عدالت میں مقابلہ کریں۔

واضح رہے کہ فیروز خان نے سوشل میڈیا پر گھریلو تشدد کے الزامات لگانے والی شوبز شخصیات کو بھیجے گئے لیگل نوٹس کی تصاویر شیئر کی تھیں جن میں ان شخصیات کی نجی معلومات درج تھیں۔ فیروز خان نے پوسٹ شیئر کرنے کے فوری بعد ہی اسے ڈیلیٹ کر دیا تھا تاہم تب تک یہ تصاویر وائرل ہو چکی تھیں جس کی وجہ سے ان فنکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر