ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ونجی سکولز میں بچوں کی 50فیصد حاضری کا آغاز

سرکاری ونجی سکولز میں بچوں کی 50فیصد حاضری کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنیدریاض : سرکاری ونجی سکولز میں کورونا ایس او پیز کے تحت بچوں کی50فیصد حاضری کا آغاز کیا گیا ،50 فیصد حاضری کے تحت نوٹیفکیشن پر31 جنوری تک عملدرآمد کروایا جائے گا۔
سرکاری ونجی سکولز میں بچوں کی پچاس فیصد حاضری کا آغاز ،آج سے پہلی سے چھٹی جماعت تک بچے ایک دن سکول آئیں گے ایک دن چھٹی ہوگی۔چھٹی جماعت تک بچوں کو پچاس فیصد حاضری کے تحت سکول بلوایا جائے گا۔ساتویں سے بارہویں جماعت کے بچے سو فیصد حاضری کے تحت سکول آئیں گے۔سکولوں میں کورونا ایس او پیز کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا۔احکامات کیخلاف ورزی پر متعلقہ سکولز کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پچاس فیصد حاضری کے تحت نوٹفیکیشن پر31 جنوری تک عملدرآمد کروایا جائے گا۔۔۔۔۔