پرائمری، ایلیمنٹری سکول کھولنے کا فیصلہ کورونا کی صورتحال سے مشروط

 پرائمری، ایلیمنٹری سکول کھولنے کا فیصلہ کورونا کی صورتحال سے مشروط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) یکم فروری سے پرائمری اور ایلیمنٹری سکول کھولنے کا فیصلہ کورونا کی تازہ ترین صورتحال سے مشروط، این سی او سی نے تمام اتھارٹیز کو روزانہ کی بنیاد پر پبلک و پرائیویٹ سکولز کے کورونا ٹیسٹ کی رپوٹ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق یکم فروری سے ملک بھر کے پرائمری اورایلیمنٹری  سکول کھولنے کا فیصلہ کورونا کی تازہ ترین صورتحال سے مشروط کردیا گیا ہے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  (این سی او سی) کی ہدایات پر محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام اتھارٹیز روزانہ کی بنیاد پر پبلک و پرائیویٹ سکولز کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ این سی او سی کو فراہم کریں گی، پازیٹو رزلٹ، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے اور کورونا پھیلاؤ کی وجہ سے سکول بند کرنے کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر جمع کروائی جائے گی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ تمام رپورٹس روزانہ چار بجے سے قبل ای میل کی جائیں گی، آئندہ این سی او سی کے ہونیوالے اجلاس میں فراہم کردہ رپورٹ کی بنیاد پر پرائمری، ایلمنٹری سکول کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ 

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کیخلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، بچوں و اساتذہ کی صحت و زندگی کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer