لاہور پولیس کا نیا کارنامہ

لاہور پولیس کا نیا کارنامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ساندہ (عابد چودھری) پولیس کا نیا کارنامہ، جیل میں قید ملزم کی گرفتاری کے لیے ساندہ پولیس نے شہری کے گھر پر چھاپہ مارا اور گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا، چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی42 منظرعام پر لے آیا۔

ساندہ پولیس نے بھائی کے قاتل کوپناہ دینے کا الزام لگا کر شہری ظہیر بابر پرمقدمہ درج کیا مگر اس کے برعکس پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم زبیر اشفاق ڈیڑھ ماہ سے جیل میں قید ہے، ذرائع کے مطابق ظہیر بابر کے بھائی کا قاتل تین ماہ قبل گرفتار ہوا جو اب جیل میں ہے۔

ساندہ پولیس کی جانب سے درج کئے جانے والے مقدمہ میں بتایا گیا کہ ظہیر بابر نے پولیس کو دیکھ کر اشتہاری ملزم زبیر اشفاق کو فرار کروایا، ملزم زبیراشفاق نے 2015ء میں ظہیر بابر کے بھائی میاں کاشف کو قتل کیا تھا، متاثرہ شہری ظہیر نے الزام عائد کیا کہ چھاپے کے دوران پولیس پارٹی توڑپھوڑکرتی رہی اورقیمتی اشیابھی ساتھ لے گئی۔

چوہنگ پولیس نے کارروائی کے دوران ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم عبدالمجید کو گرفتار کر لیا ، نواں کوٹ پولیس نے 13 لاکھ روپے کے بوگس چیک کا مفرور اشتہاری مجرم گرفتارکر لیا۔

Sughra Afzal

Content Writer