ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج نے گلگت میں پھنسے لمز کے طلبا کو ریسکیو کرلیا

پاک فوج نے گلگت میں پھنسے لمز کے طلبا کو ریسکیو کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) گلگت میں برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث لمز کے بائیس طلباء پانچ روز بعد ریسکیو کر لیے گئے، آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے طلباء کو ریسکیو کیا۔ 

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئیں تفصیلات کے مطابق لمز کے بائیس طلباء تفریحی دورے پر اسکیٹنگ کیلئے گلگت گئے تاہم برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث طلباء کا وفد پھنس گیا جس میں تیرہ لڑکے اور نو لڑکیاں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر پاک فوج کے جوانوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنس جانے والے طلباء کو ریسکیو کیا گیا۔

لمز کے ان طلباء کو بحفاظت راولپنڈی پہنچا دینے کے بعد انھیں لاہور  کیلئےروانہ کر دیا گیا ہے۔