ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر رجسٹرڈ شادی ہالز کی شامت آگئی

غیر رجسٹرڈ شادی ہالز کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) ایف بی آر نے شہر میں قائم شادی ہالز اور مارکیز کا سروے شروع کردیا، ایف بی آر کی ٹیمیں مارکیز اور شادی ہالز کے انکم ٹیکس معاملات کا جائزہ لینے کیلئے ریکارڈ مرتب کریں گی۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق لاہور میں ساڑھے پانچ سو شادی ہالز اور مارکیز ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ ہیں۔ ایف بی آر نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر رجسٹرڈ شادی ہالز اور مارکیز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے خفیہ سروے شروع کردیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی ٹیمیں غیر رجسٹرڈ شادی ہالز اور مارکیز کی نشاندہی کرنے کے بعد انہیں بھاری بھرکم جرمانے کرکے ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ کریں گی۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ سروے کے دوران آمدن چھپا کر انکم ٹیکس چوری کرنے والے شادی ہالز اور مارکیز کی بھی نشاندہی کی جائے گی۔