( یاور ذوالفقار ) مریم نواز نے والد کی عیادت کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے ایک اور درخواست ہائیکورٹ میں دائر کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں وفاقی حکومت، نیب اور دیگر فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ والد کی طبیعت دن بدن ناساز ہوتی جا رہی ہے اور والد نواز شریف کی تازہ رپورٹس میں میں انکے امراض میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری سے متعلق مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا ہے،عدالت میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لی سکتی ہے،۔
مریم نواز نے درخواست میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کو بھی اپنی درخواست کا حصہ بنایا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی بنا پر والد کی تیمارداری کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔