(فاران یامین ) داتا دربار پرختم نبوت کانفرنس کے باعث ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہوریوں کیلئے بری خبر، انٹر سٹی چلنے والی میٹرو بس سروس کا روٹ انتظامیہ کی جانب سے محدود کر دیا گیا۔ میٹروبس گجومتہ سے ایم اےاو کالج تک محدود کی گئی۔ ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک روٹ کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔
میٹرو بس سروس ذرائع کے مطابق گزشتہ دو سے تین احتجاج کے دوران میٹرو بس کو مظاہرین کی جانب سے نقصان پہنچایا گیا تھا۔ اسٹیشنز پر توڑ پھوڑ کی گئی اور عملے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ جس کے باعث میٹروبس کے مسافروں کی زندگی کو محفوظ بنانے اور توڑ پھوڑ سے بچنے کے لیے روٹ کو محدود کیا گیا ہے۔ احتجاج ختم ہونے کے بعد روٹ کو دوبارہ بحال کردیا جائے گا۔
مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں