ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف لاہور سے ہری پور روانہ، جلسہ عام سے خطاب کریں گے

نواز شریف لاہور سے ہری پور روانہ، جلسہ عام سے خطاب کریں گے
کیپشن: City42 - Nawaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر میاں محمد نواز شریف ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کے لئے لاہور سے روانہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے عوامی رابطہ مہم تیز کر دی،  نون لیگ آج ہری پور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جلسہ عام سے خطاب کرنے کیلئے مسلم لیگ نون کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف لاہور سے ہری پور روانہ ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے میں میاں محمد نواز شریف  جڑانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کر یں گے۔