ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف نے پنجاب کے منصوبوں پر حقائق پبلک کر دیئے، تہلکہ خیز انکشافات

تحریک انصاف نے پنجاب کے منصوبوں پر حقائق پبلک کر دیئے، تہلکہ خیز انکشافات
کیپشن: City42 - Mian Mehmood ur Rasheed PTI
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے پنجاب حکومت کے منصوبوں پر حقائق پبلک کر دیئے۔ آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم، میٹرو، سستی روٹی سمیت ہر منصوبہ ناکام ہو کر خزانے پر بوجھ ثابت ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی جانب سے جاری کیے گئے حقائق نامے میں کہا گیا ہے کہ قوم کے اربوں روپے کبھی تندوروں اور کبھی میٹرو اورنج ٹرین کی پٹری پر جھونکے گئے۔ سستی روٹی سکیم اربوں روپے خرچ ہونے کے بعد بھی بند ہے لیکن کئی سالوں تک آٹے کی ترسیل جاری رہی، عوام کو سستی روٹی تو نہ مل سکی لیکن مافیا 70 ارب سے زائد ہڑپ کر گیا۔لیپ ٹاپ سکیم پر 7 کروڑ کی کرپشن ہوئی۔ 2081 طلبا کے شناختی کارڈ جعلی نکلے۔ جبکہ 1181 کا ریکارڈ ہی موجود نہیں۔

حقائق نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لاہور، راولپنڈی میٹرو میں بے ضابطیاں سامنے آئیں، سالانہ خسارہ 5 ارب سے زائد کا ہے، میٹرو بس، نندی پور سمیت متعدد منصوبوں کی تحقیقات سے پہلے ریکارڈ کو ضائع کر دیا گیا۔ یوتھ ہیلمٹ، اجالا سکیم تین ماہ میں بند، سکوٹی چل ہی نہ سکی۔ قادر پاور پلانٹ، چیچوں کی ملیاں، قائداعظم سولر پارک منصوبے بھی ناکام ہیں۔ نندی پور کی لاگت23 ارب تھی جو مکمل ہونے تک 120 ارب سے زائد ہوگئی لیکن کارکردگی صفر۔

مزید جاننے کیلئے ویڈٰ یو دیکھیں