چیف جسٹس پاکستان نے تمام یونیورسٹیز کو نئے لاء کالجز کے الحاق سے روک دیا

چیف جسٹس پاکستان نے تمام یونیورسٹیز کو نئے لاء کالجز کے الحاق سے روک دیا
کیپشن: City42 - CJP
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42): چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے تمام یونیورسٹیز کو نئے لاء کالجز کے الحاق سے روک دیا اور نجی لاء کالجز کی انسپکشن کیلئے حامد بخان کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے غیر معیاری لاء کالجز سے متعلق کیس پر سماعت کی، پنجاب یونیورسٹی، جامعہ کراچی، گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان، بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلرز عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وی سی تعینات نہ ہونے پر اظہار کیا اور چیف جسٹس پنجاب کو فوری طلب کر لیا۔

 چیف جسٹس آف پاکستان نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ رات 12 بجے تک بھی کیس سننا پڑا تو سنیں گے، پورے ملک کے نجی لاء کالجز کا سلیبس ایک ہونا چاہیے ایک کتاب، ایک بستہ والا قانون ہونا چاہیے۔

عدالت نے وائس چانسلرز کو لاء کالجز کو الحاق دینے کے حوالے سے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے نجی لاء کالجز کی انسپکشن کیلئے حامد بخان کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔