سروسزہسپتال میں ادویات کی چوری، رپورٹ ڈپٹی کمشنر لاہور کو ارسال

سروسزہسپتال میں ادویات کی چوری، رپورٹ ڈپٹی کمشنر لاہور کو ارسال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مظہر عباس: سروسزہسپتال میں ادویات کی چوری کا معاملہ، سپشل برانچ نے اپنی رپورٹ مرتب کرکے ارسال کردی۔ ہسپتال کے7افراد ادویات چوری میں ملوث قرارپا ئے۔ ، کمشنر لاہور نے سپشل برانچ کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر لاہور کو ارسال کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق فارمسسٹ جمیلہ بی بی جو کہ ہیڈ آف میڈیکل ایمرجنسی فارمیسی ہے ادویات کی چوری میں ملوث پائی گئی ہے۔ اسکے علاوہ امجد اقبال جو جمیلہ بی بی کا قریبی رشتے دار ہے اور سٹور کیپر کی حیثیت سے کام کررہا تھا لیکن جمیلہ بی بی کے اثرو رسوخ کی بنا پر اہم ذمہ داری پر تعینات کردیا گیا وہ بھی ادویات کی چوری میں ملوث پایا گیا ہے۔

علی احمد کا بھتیجا امجد علی بھی چوری میں ملوث ہے، ثمینہ یاسمین جو چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر کام کررہی ہے وہ بھی اس چوری میں ملوث ہے،وارڈ بوائے بھرتی ہونے والا ارشد محموداب نرسنگ سپروائرز کی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے اور ڈیوٹی روسٹر بنانے کا کام کررہا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق جاوید اقبال جو کے عمان انٹرپرائز کا مالک ہے اورعمان فارمیسی چلارہا ہے اسے ماسٹر مائنڈ قراردیا گیا ہے، اسکے علاوہ عمران نامی شخص چوری کی گئی ادویات کو اکٹھا کرکے فارمیسی تک پہنچاتا تھا۔

یہ تمام لوگ اثرو رسوخ استعمال کرکے مہنگی ادویات مریضوں تک پہنچنے نہیں دیتے تھے اس کی جگہ سستی ادویات مریضوں کو دے دی جاتی تھیں، کمشنر لاہور نے سپشل برانچ کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر لاہور کو ارسال کردی ہے ۔