ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرونِ ملک ملازمت کے نام پرفراڈ کرنے والے 2ملزم گرفتار

بیرونِ ملک ملازمت کے نام پرفراڈ کرنے والے 2ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایف آئی اے انسانی سمگلنگ سیل نے  راولپنڈی کے علاقوں میں کارروائی کرتےہوئے بیرون ملک ملازمت کے نام پرفراڈ کرنے والے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ 

ایف آئی اے حکام کے مطابق وارث خان میں چھاپےکے دوران ملزم محمد عاقب  کو گرفتار کیا گیا جس نے کینیڈا ورک پرمٹ کے نام پر شہری سے13 لاکھ 35 ہزار روپے وصول کیے تھے۔ ملزم نے شہری کاپاسپورٹ واپس کردیا جبکہ رقم ہڑپ کرلی۔

حکام نے بتایا کہ عیدگاہ میں چھاپے کے دوران ملزم کامران طارق کو  گرفتارکیا گیا ، جس پر 7 لاکھ روپے فراڈ کا الزام ہے۔ دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے  ایف آئی اے AHTC راولپنڈی منتقل  کردیا گیا ہے۔

 ایف آئی اے نےبیرون ملک ملازمت کے خواہشمند شہریوں کو محتاط رہنے کی  وارننگ جاری کردی۔