ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اگلا ٹی-20 ورلڈ کپ ۔۔کتنی ٹیموں نے کوالیفائی کر لیا، نام طے ہو گئے

اگلا ٹی-20 ورلڈ کپ ۔۔کتنی ٹیموں نے کوالیفائی کر لیا، نام طے ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  آئی سی سی  ٹی-20 کرکٹ ورلڈ کپ کا اگلا ایڈیشن 2028 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ کیلئے12 ٹیموں کے نام طے ہو گئے ہیں، جبکہ بقیہ 8 ٹیموں کا فیصلہ آئی سی سی کے زیر انتظام ہونیوالے ’ریجنل کوالیفائیر راؤنڈ‘ سے ہوگا۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے میزبان کی حیثیت سے پہلے ہی کوالیفائی   کر لیا ہے، جبکہ ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں سپر-8 کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کو آٹومیٹک کوالیفکیشن مل گئی ہے۔
 میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں سپر-8 راؤنڈ کے لیے 8 ٹیموں کے نام طے ہو گئے ہیں اور 12 ٹیموں کا سفر یہیں ختم ہو گیا ہے۔ سپر-8 اسٹیج کے میچ 21 فروری سے کھیلے جائیں گے، جہاں 4 ٹیموں کو سیمی فائنل کا ٹکٹ ملے گا۔ اس درمیان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بڑا اعلان کیا ہے۔ ٹی-20 ورلڈ کپ کا اگلا ایڈیشن 2028 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ کے لیے 12 ٹیموں کے نام طے ہو گئے ہیں، جبکہ بقیہ 8 ٹیموں کا فیصلہ ’ریجنل کوالیفائیر راؤنڈ‘ سے ہوگا۔ ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں سپر-8 کیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کو آٹومیٹک کوالیفکیشن مل گئی ہے، لہذا بھارت، پاکستان زمبابوے، سری لنکا، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ نے اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ مجموعی طور پر 9 ٹیموں کو براہ راست ٹی-20 ورلڈ کپ 2028 میں انٹری مل گئی ہے۔ ٹی-20 ورلڈ کپ 2028 کے لیے 3 ٹیمیں آئی سی سی درجہ بندی کی بنیاد پر اپنی جگہ بنائیں گی، جس کی کٹ آف تاریخ 9 مارچ ہے۔ واضح رہے کہ کٹ آف تاریخ سے قبل کوئی بین الاقوامی میچ شیڈول نہیں ہے، ایسے میں رینکنگ میں کوئی تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملے گی۔ فی الحال بنگلہ دیش، افغانستان اور آئرلینڈ اس ریس میں سب سے آگے ہیں اور ان کی جگہ تقریباً پکی ہے، اب 9 مارچ کو آئی سی سی کے اعلان کا انتظار ہے۔
اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کھیلنے سے محروم رہ جانے والی بنگلہ دیشی ٹیم آئندہ ایڈیشن کا حصہ بننے کے لیے مکمل طور سے تیار ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کا بھی حصہ تھی، لیکن رواں سال جنوری میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھارت میں اپنے میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ بی سی بی نے آئی سی سی سے اپیل کی تھی کہ ان کے گروپ میچز سری لنکا یا نیوٹرل وینیو پر شفٹ کیے جائیں، لیکن آئی سی سی نے یہ اپیل ٹھکرا دی تھی اور سیکورٹی کے حوالے سے کسی خطرے کو تسلیم نہیں کیا تھا۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا گیا تھا اور اسکاٹ لینڈ کو اس کی جگہ شامل کیا گیا تھا۔ لیکن ٹی-20 ورلڈ کپ 2028 میں حصہ لینے کے لیے اب اسکاٹ لینڈ کو ریجنل کوالیفائر میں کھیلنا ہوگا۔