سٹی 42: رواں سال کے ماہ جنوری کے دوران سائیکل چوری کے 20، مویشی چوری کے 49 مقدمات درج ہوئے ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق سائیکل چوری کی وارداتوں میں کینٹ اور صدر ڈویژن 6، 6 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہے،ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 4، سٹی اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں سائیکل چوری کی 2، 2 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
مویشی چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 19 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا،صدر ڈویژن میں 14، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں مویشی چوری کے 8 مقدمات درج کئے گئے،
سٹی اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ ماہ مویشی چوری کے 4، 4 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔