سٹی 42 : لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 224 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 276 زخمی ہوئے، جن میں سے 113شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ
163 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔