ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوگل میپس میں ایک بڑی تبدیلی کیے جانے کا امکان

گوگل میپس میں ایک بڑی تبدیلی کیے جانے کا امکان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گوگل میپس میں ایک ایسی نئی تبدیلی متعارف کرائی جا رہی ہے جو اس نیوی گیشن سروس کے استعمال کا تجربہ بدل کر رکھ دے گی۔

9 ٹو 5 گوگل کی ایک رپورٹ کے مطابق اب گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان نہ ہونے پر صارفین میپس کے محدود ویو کو دیکھ سکیں گے۔

اس محدود ویو میں متعدد فیچرز جیسے نیئر بائی بزنسز ڈسپلے، قریب موجود اہم مقامات اور یوزر ریویوز جیسے فیچرز موجود نہیں ہوں گے۔

ابھی تک صارفین گوگل میپس پر لاگ ان ہوئے بغیر بھی بیشتر فیچر استعمال کرسکتے ہیں۔

مگر لمیٹڈ ویو نامی اس فیچر سے لوگ گوگل میپس میں لاگ ان نہ ہونے پر متعدد فیچرز استعمال نہیں کرسکیں گے۔

البتہ یہ واضح نہیں کہ یہ تبدیلی کیوں کی جا رہی ہے کیونکہ کمپنی کی جانب سے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ایسا بھی امکان ہے کہ یہ سسٹم کی کسی خامی کا نتیجہ ہو۔

مگر زیادہ قوی امکان یہی ہے کہ گوگل کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش محدود صارفین میں کی جا رہی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer