بسیم افتخار: رمضان المبارک کے دوسرے روز مرغی مزید مہنگی ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق مرغی کا گوشت سرکاری نرخ کے مقابلے تقریباً 35 روپے فی کلو زائد بیچا جا رہا ہے۔
مرغی کا گوشت سرکاری قیمت 525 روپے فی کلو کے بجائے مارکیٹ میں 560 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔زندہ مرغی کی سرکاری قیمت 346 روپے فی کلو ہے، جبکہ مارکیٹ میں 360 روپے فی کلو دستیاب ہے۔
پولٹری رہنماملک ظریف کا کہنا ہے کہ سرکاری قیمت پر فروخت کرنے سے منافع کی شرح بہت کم ہو جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ عام طور پر 18 سے 20 فیصد منافع رکھ کر مرغی فروخت کرتے ہیں، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں قیمتیں سرکاری نرخ سے تجاوز کر جاتی ہیں۔
مالکان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ مارکیٹ کے موجودہ حالات اور منافع کی معمولی شرح ہے، اور وہ کوالٹی اور فراہمی برقرار رکھنے کے لیے قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔