ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9999 سے آنے والے پیغامات اس رمضان میں خوشیاں بانٹیں گے

Prime Minister's Ramzan Relief Package, Shahbaz Sharif, NTC Control Room, Communication Ministry, city42
کیپشن: وفاقی حکومت اس مرتبہ رمضان شریف میں سرکاری یوٹیلٹی سٹورز سے نام نہاد سستی چیزیں بانٹنے پر ریلیف پیکیج کی رقم نہیں اجاڑے گی۔ اس سال ہر ضرورت مند مستحق فیملی کو معقول امدادی رقم ان کے سی لفون کے ذریعہ پیغام رسانی کے ساتھ محفوظ طریقے سے مہیا کی جائے گی۔ ریلیف پیکیج کی پیغام رسانی صرف اور صرف نمبر 9999 سے ہو گی۔ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔ وفاقی حکومت اس رمضان میں ضرورت مند شہریوں کے لئے 20 ارب روپے کا میگا ریلیف پیکیج لا رہی ہے۔ 

جمعرات کے روز ذمہ دار سرکاری زرائع کی طرف سے بتایا  گیا ہے کہ اس سال رمضان کے ریلیف  پیکیج کے  مصدقہ پیغامات کی موبائل فون سے ترسیل کے لئے لیے شارٹ کوڈ 9999 استعمال کیا جائے گا۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی  وزارت پیکیج سے متعلق پیغامات کی تصدیق کے لیے کوڈ  9999  استعمال کرے گی۔

وزارت کو درخواست دہندگان کے سیل فون نمبر کے ساتھ شناختی کارڈز  کی میچنگ کرنے کا کام بھی سونپا گیا ہے۔

سرکاری کنٹرول کے ٹیلی کمیونیکیشن ادارہ این ٹی سی میں  رمضان ریلیف پیکیج سے متعلق میسجنگ اور دیگر امور کے لئے  خصوصی  کنٹرول روم  قائم کیا جائے گا۔

 وزیراعظم پہلے ہی ہدایات جاری کر چکے ہیں کہ پیکج کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بحث کے لیے پیش کیا جائے۔

وفاقی حکومت کے اس میگا ریلیف  پیکج کے تحت، جس کا کل بجٹ 20 ارب روپے سے زیادہ کا تخمینہ لگایا گیا تھا، 3.9 ملین خاندانوں کو نقد رقم دینے کی تجویز ہے۔

اس بار یوٹیلیٹی اسٹورز کو  ریلیف  کی فراہمی کے لئے استعمال نہیں کیا جائے گا بلکہ تمام رقم ضرورت مند شہریوں کو براہ راست بھیجی جائے گی اور اس مقصد کے لئے موبائل بینکنگ اور رابطہ کرنے کے لئے ضرورت مند شہریوں کے موبائل فونز کا استعمال کیا جائے گا تاکہ بدعنوانی کا امکان کم سے کم کیا جا سکے۔