ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی؛ سندھ حکومت کا پاک بھارت میچ میں بڑی اسکرینیں لگانے کا فیصلہ

چیمپئنز ٹرافی؛ سندھ حکومت کا پاک بھارت میچ میں بڑی اسکرینیں لگانے کا فیصلہ
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چیمپئنز ٹرافی؛ سندھ حکومت پاک بھارت میچ دکھانے کیلئے بڑی اسکرینیں لگائے گی

سندھ حکومت نے پاک بھارت میچ کیلئے کراچی سمیت مختلف اضلاع میں بڑی اسکرینیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر کے مطابق23 فروری کو ہونے والے پاک بھارت میچ کیلئے کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں اسکرینیں لگائی جائیں گی۔

محمد بخش مہر نے بتایا کہ کراچی میں ساحل سمندر پر پاک بھارت میچ لائیو دکھایا جائے گا اور سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں بڑی اسکرین پر میچ لائیو دیکھا جاسکے گا۔اس کے علاوہ گھوٹکی سمیت 30 اضلاع میں پاک بھارت میچ لائیو دکھانے کا اہتمام کیا ہے، حیدرآباد نیاز اسٹیڈیم، خیرپور ممتاز کرکٹ گراؤنڈ اور ٹنڈو محمد خان میں بھی پاک بھارت میچ لائیو دکھایا جائے گا۔